گہلوت نے 913 گاؤں کو سڑک کے ذریعے جوڑنے کی تجویز کو منظوری دی
جے پور، مارچ ۔راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے تارکول سڑکوں سے محروم 913 گاؤں کو جوڑنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔مسٹر گہلوت نے ان کاموں کے لیے 1462.25 کروڑ روپے کی تجویز کو بھی منظوری دی ہے۔ اس فیصلے سے سڑکوں کی ترقی کے کاموں میں تیزی آئے گی اور گاؤں والوں کی آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔تجویز کے مطابق 2011 کی مردم شماری کی بنیاد پر 350 سے زائد آبادی والے دیہات اور 250 سے زائد آبادی والے قبائلی اور صحرائی دیہات کو تارکول سڑکوں سے جوڑا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سلسلے میں اعلان وزیر اعلیٰ نے 2023-24 کے بجٹ میں کیا تھا۔