شاہ شمالی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت کے لیے جے پور پہنچے

جے پور، جولائی ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ شمالی زونل کونسل کی 30ویں میٹنگ میں شرکت کے لیے آج جے پور پہنچے۔ جے پور کے ہوائی اڈے پر مسٹر شاہ کی آمد پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا، سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے، ریاستی انچارج ارون سنگھ، تنظیم کے جنرل سکریٹری چندر شیکھر، اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر راجندر سنگھ راٹھوراور دیگر نے شرکت کی۔ ایم پی راجیہ وردھن سنگھ راٹھوڑ اور رام چرن بوہرا کے علاوہ بہت سے دوسرے بی جے پی لیڈروں نے مسٹر شاہ کا استقبال کیا۔ مسٹر شاہ کی صدارت میں شمالی زونل کونسل کی میٹنگ ہوگی، جس میں کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنرز شامل ہوں گے۔ شاہ اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور دیگر رام باغ ہوٹل میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

Related Articles