کسانوں کے مابین متبادل فصل کے لیے تشہیر کریں :نتیش

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کم بارش سے پیداممکنہ صورتحال کا جائزہ لیا

پٹنہ، جولائی۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 1انے مارگ واقع سنکلپ میںکم بارش سے پیدا ممکنہ صورتحال کا جائزہ اور افسران کو ضروری ہدایتیں دیں ۔ جائزہ کے دوران آفات مینجمنٹ و آبی وسائل محکمہ کے سیکریٹری مسٹر سنجے کمار اگر وال نے پر زنٹیشن کے توسط سے یکم جولائی کی مدت میں پوری بارش کی جانکاری دی ۔ انہوں نے بتا یا کہ اس مدت میں آٹھ اضلاع ارریہ ، بیگو سرائے ، بکسر ، کشن گنج ، مدھے پورہ ،مدھو بنی ، پورنیہ اور سپول کو چھوڑ کر باقی 30اضلاع میں معمول سے 20فیصد سے بھی کم بارش درج کی گئی ہے ۔ انہوں نے سال 2017 سے 2021 تک کے بارش کے اوسط کی صورتحال بھی بتائی ۔ انہوں نے بتا یا کہ نہروں میں پانی کی سپلائی کی جارہی ہے ۔ جائزہ کے دوران زراعت محکمہ کے سیکریٹری ، سرون کمار نے معلومات فراہم کراتے ہوئے بتا یا کہ اب تک ریاست میں 15سے 20فیصد روپائی کا کام ہوا ہے ۔ کم بارش کے سبب پیداممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ تیاری میں لگا ہے ۔ جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کم بارش کے سبب ممکنہ صورتحال کو نظر میں رکھتے ہوئے متاثر کاشتکاروں اور مزدوروں کے مسائل سے نمٹنے کے لیے پوری تیاری رکھیں ،تاکہ انہیں کسی طرح کی پریشانی نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے درمیان متبادل فصل کے لیے تشہیر کریں ۔ متبادل فصل کے لیے بیج کی دستیابی خاطر خواہ رکھیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جل ،جیون ،ہریالی مہم کی شروعات پانی کے تحفظ اور ہریالی کو فروغ دینے کے لیے کی گئی ہے ۔ جل ،جیون ،ہریالی مہم کے تمام اجزا کے کام کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہیں۔ پانی کے ذخیرہ کر نے کے کام میں کوئی رکاوٹ ہے تو اسے جلد دور کریں ۔ نہروں میں پانی کی مسلسل فراہمی جاری رکھیں ۔ جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر دیپک کمار ،چیف سیکریٹری مسٹر عامر سبحانی ، وزیر اعلیٰ کے اضافی صلاح کار مسٹر منیش کمار ورما ، آفات مینجمنٹ و آبی وسائل محکمہ کے سیکریٹری مسٹر سنجے کمار اگر وال ، زراعت محکمہ کے سیکریٹری این سرون کمار ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری مسٹر انوپم کمار ، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ موجودتھے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

Related Articles