ونگ کمانڈر ہرشت سنہا کی آخری رسومات کی ادائیگی
لکھنؤ:دسمبر۔ راجستھان کے جیسلمیر میں لڑاکو طیارے مگ۔21 کے حادثے کا شکار ہونے سے شہید ہوئے ونگ کمانڈر ہرشت سنہا کی آخری رسومات کی ادائیگی اتوار کو یہاں گومتی ساحل پر پورے اعزاز کے ساتھ کی گئی۔بیکنٹھ دھام شمشان گھاٹ میں آخری رسوم کی ادائیگی کے لئے شہید کی لاش لے جانے سے پہلے اہل خانہ کی موجودگی میں فضائیہ اور بحری فوج کے جوانوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ہفتہ کی رات کو بی کے ٹی ائیر فورس اسٹیشن پر شہید کی جسد خاکی کو طیارے سے لایا گیا تھا۔وہیں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ونگ کمانڈر کی شہید پر تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے شہید کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نےونگ کما نڈر کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ر نج و غم کی اس گھڑی میں ریاستی حکومت ان کے ساتھ ہے ۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ونگ کمانڈر اجودھیا کے رہنے والے تھے اور ابتدائی تعلیم لکھنو کے سٹی مانٹیسری اسکول سے حاصل کی تھی۔وارثین میں بیوہ پرینکا اور دو بیٹیاں ہیں۔