منوج سنہا نے درگاہ حضرت بل میں حاضری دی
سری نگر، جولائی ۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننت گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو یہاں درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور وہاں عیدالضحیٰ کے پیش نظر کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا یہ بڑی عید ہمیں رحم دل، مخیر اور انسانیت کی بھلائی کے لئے کام کرنے کا سبق سکھاتی ہے۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’درگاہ حضرت بل پر حاضری دی، اور وہاں عیدالضحیٰ کے پیش نظر کئے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا‘۔ ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ’عید الضحیٰ ہمیں رحم دل، مخیر اور انسانیت کی بھلائی کے لئے کام کرنے کا سبق سکھاتی ہے‘۔ انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: ’جموں وکشمیر کے لوگوں کی خوشی اور خوشحالی کے لئے دعا کی‘۔