دھامی نے جاکھول میں بشو میلے کا افتتاح کیا

اترکاشی/دہرا دون، اپریل ۔اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع کے جاکھول میں واقع سومیشور مندر میں جمعہ کو بشو میلے کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ اس میلے کی اہمیت مذہب اور عقیدت کے ساتھ ساتھ ثقافت سے بھی منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ راوئی جونسر علاقہ کی لوک ثقافت اپنے آپ میں ایک خاص ثقافت کی علامت ہے۔ مسٹردھامی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے ساتھ ساتھ اتراکھنڈ کی ہمہ گیر ترقی ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم کی سوچ کے مطابق پرولا کے لوگوں نے اتراکھنڈ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر مہر ثبت کر دی ہے۔ اس پر انہوں نے مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پچھلے دو سالوں سے چار دھام یاترا پر کورونا کا اثر رہا ہے، لیکن اس بار یاترا بڑے پیمانے پر چلے گی، جس کے لیے حکومت پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد یہ ہے کہ اس بار چار دھام یاترا میں آنے والے ملک اور دنیا بھر کے عقیدت مندوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم’ اتیتھی دیو بھاوا‘ کے نعرے کے ساتھ جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق 21ویں صدی کی تیسری دہائی اتراکھنڈ کی دہائی ہوگی۔ جس میں ریاست کے ہر باشندے کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔مسٹر دھامی نے کہا کہ ہماری حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے ہو رہے ہیں۔ ریاست میں یکساں سول کوڈ کے حوالے سے ایک مسودہ تیار کیا جائے گا، جس کے لیے جلد ہی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ غریب خاندانوں کو ایک سال میں تین سلنڈر مفت دیئے جائیں گے۔ اس پر جلد عمل درآمد ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بڑھاپے کی پنشن میں اضافہ اور دونوں اہل جوڑوں کو بڑھاپا پنشن دینے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

Related Articles