نتیش نے اسپتال جاکر لالو کی خیر یت دریافت کی

پٹنہ , جولائی. بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار آج راشٹریہ جنتادل( آرجے ڈی ) سربراہ لالو پرساد یادو کی طبیعت کی جانکاری لینے لئے اسپتا ل پہنچے ۔ گذشتہ تین دونوں سے بھرتی مسٹر یادو کی صحت سے متعلق جانکاری لینے کیلئے پہنچے ۔ اس دوران انہوں نے اسپتال میں موجود ماہر ڈاکٹروں کے ساتھ ہی مسٹر یادو کے بیٹے اور راسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو سے ان کی صحت سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔ ساتھ ہی انہوں نے مسٹریادو کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی ۔ مسٹر کمار کے ساتھ بہار کے کچھ وزراءبھی تھے ۔ لگ بھگ چار سال کے بعد مسٹر کمار اور مسٹر یادو کی ملاقات ہوئی ہے ۔ حالانکہ مسٹر یادو طویل عرصے سے جیل سے باہر ہیں، لیکن دونوں کی ملاقات نہیں ہوئی تھی ۔ وزیراعلیٰ نے اس سے قبل مسٹر یادو کے چھوٹے بیٹے تیجسوی پرساد یادو سے فون پر بات کر کے آرجے ڈی سربراہ کے صحت سے متعلق جانکاری لی تھی ۔ ساتھ ہی بہار حکومت کی جانب سے مسٹر یادو کے علاج میں ہر ممکن تعاو ن کرنے کی بات کہی تھی ۔ انہوں نے آج کہاکہ آرجے سربراہ کے علاج پر ہونے والے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی ۔مسٹر کمار نے کہاکہ حکومت کی مسلسل مسٹر یادو کی صحت پر نظرہے ۔ ان کی حالت مستحکم ہے ۔ انہیں سرکاری سہولیات کے ساتھ علاج کیلئے آج دہلی کے آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس ( ایمس ) بھیجا جائے گا، یہ ان کا حق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر یادو سے ان کی دوستی آج کی نہیںہے ۔ بہت پرانی ہے ۔ وہ ذاتی طور پر چاہتے ہیں کہ وہ جلد ٹھیک ہوکر واپس لوٹیں۔ دریں اثناءآرجے ڈی سربراہ مسٹر یادو کی خراب صحت سے نہ صرف ان کے حامی بلکہ سیاسی حریف بھی متفکر ہیں۔ عام طور پر سیاست کے میدان میں بھلے ہی حزب اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) ۔ جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے لیڈر مسٹر یادو اور ان کی پارٹی آرجے ڈی پر نشانہ لگاتے رہے ہوں لیکن، مسٹر یادو کی طبیعت خراب ہونے کی خبرسے اب ان کے سخت مخالفین بھی پریشان ہیں۔ بی جے پی اور جے ڈی یو دونوں پارٹیوں کے کئی لیڈران نے مسٹر یادو کی جلد صحتیابی کی دعاکی ہے ۔ جے ڈی یو کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے بھی مسٹر یادو کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی ہے ۔ مسٹر سنگھ نے ٹوئٹ کیا کہ ” سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو جی کی طیبعت ناساز ہونے کی خبر ملی ہے ۔ ایشور سے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتاہوں۔“ وہیں جے ڈی یو ترجمان اورکونسل کے رکن نیرج کمار نے بھی ان کی صحتیابی کی دعا کی ہے ۔ اس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی ، بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار ، کانگریس لیڈر سونیا گاندھی ، راہل گاندھی ، پرینکا گاندھی ، بہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ اور راجیہ سبھارکن سشیل کمارمودی سمیت دیگر کئی لیڈران نے مسٹر یادو کے اہل خانہ سے بات کی اور ان کی صحت سے متعلق خیر یت دریافت کی ۔

Related Articles