مکل رائے نے پی اے سی کمیٹی کے چیرمین کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا
کلکتہ ،جون ۔ مغربی بنگا ل اسمبلی انتخابات کے بعد ڈرامائی انداز میں بی جے پی چھوڑ کر ایک بار پھر ممتا بنرجی کی ٹیم کا حصہ بننے والے مکل رائے نے طویل تنازع کے بعد اسمبلی کی پی اے سی کمیٹی کے چیرمین کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔اسمبلی کے ذرائع کے مطابق گزشتہ جمعہ کو اسمبلی کے اجلاس میں چیئرپرسن بمان بنرجی نے 41 کمیٹیوں کی میعاد مزید ایک سال کے لیے بڑھا دی تھی۔ اس لیے مکل رائے کی بطور پی اے سی چیئرمین میعاد میں ایک سال کی توسیع ہوگئی تھی۔ اس کے باوجود مکل رائے نے پیر کو اسپیکرکو ای میل بھیج کر استعفیٰ دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔مکل رائے کے اس قدم سے سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔اسپیکر مکل رائے کی رکنیت کو ختم کرنے کی بی جے پی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی رکنیت کو بحال رکھا ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ نے اس سے قبل اسپیکر کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر اور مکل رائے کے وکلاء کے دلائل کو دوبارہ سنا۔ لیکن سپیکر کا فیصلہ نہیں بدلا۔ انہوں نے کہا کہ مکل رائے نے ابھی تک پارٹی نہیں بدلی ہے۔وہ اب بھی بی جے پی میں ہیں۔مکل رائے اسمبل انتخابات کے بعد ترنمول بھون پہنچے تھے اور ممتا بنرجی اور دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں ترنمول کانگریس کا جھنڈا پکڑا تھا اس کے بعد مکل رائے کو پی اے سی کا چیئرمین بنایا گیا۔ اور اس کے بعد سے، بی جے پی مکل رائے کے ایم ایل اے کے عہدے کو برخاست کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اسپیکر نے دو بار عدالت کو بتایا کہ مکل رائے اب بھی بی جے پی میں ہیں۔ تو وہ بی جے پی کے ممبر اسمبی ہیں۔ ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اس بار مکل رائے نے پی اے سی کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔