محکمہ مویشی گھوٹالہ, دو آئی پی ایس افسر کا تبادلہ
لکھنؤ:محکمہ مویشی میں دھوکہ دہی کے معاملے میں یوگی حکومت نےسخت فیصلہ لیا ہے اور دو آئی پی ایس افسران کو معطل کردیا ہے۔ آئی پی ایس افسران دنیش چندر دوبے اور اروند سین پر مالی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کئے گئے تھے۔ جس پر یہ کارروائی کی گئی ۔
معلوم ہو کہ دونوں ڈی آئی جی سطح کے افسر ہیں۔ دنیش چندر ڈی آئی جی رول مینول تھے جبکہ اروند سین ڈی آئی جی پی اے سی آگرہ کے عہدے پر تھے۔دراصل ، اتر پردیش میں بڑے پیمانے پر افسروں کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔ ریاستی حکومت بدعنوانی کے معاملات کو لے کر نہایت سنجیدہ ہے۔ ان دونوں افسران کے خلاف کارروائی کو اسی نظریہ سے دیکھا جارہا ہے۔
ریاست میں ڈیڑھ سال کے بعد اسمبلی انتخابات بھی ہونے ہیں ، لہذا حکومت بدعنوانی کے معاملے پر اپوزیشن کو کوئی موقع نہیں دینا چاہتی ہے۔