آدتیہ ٹھاکرے جمعہ کو اورنگ آباد کے دو روزہ دورے پر
اورنگ آباد، جولائی ۔مہاراشٹر کی یووا شیوسینا کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے جمعہ کو اورنگ آباد ضلع کے ایک دن کے دورے پر آئیں گے اور اس دوران پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ شیوسینا پارٹی کے ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ شیوسینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے اور ان کے حامیوں کی بغاوت کے بعد مسٹر ٹھاکرے کا ضلع کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ جمعہ کو ضلع کے ویجا پور اور کھلا آباد علاقوں کا دورہ کریں گے اور اپنی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ یہاں ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کو وہ بڈکن اور پیٹھن سے گنگاپور کے راستے نیواسا کے لئے روانہ ہوں گے۔ ضلع کے چھ میں سے پانچ شیوسینا ایم ایل اے شنڈے کیمپ میں شامل ہو گئے ہیں۔