جینت چودھری نے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا

لکھنؤ:مئی۔ راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے راجیہ سبھا کے لئے پیر کو ایس پی۔ آر ایل ڈی کے مشترکہ امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اترپردیش سے راجیہ سبھا کی خالی ہورہی 11سیٹوں پر 10جون کو ہونے والے الیکشن کے لئے چودھری جینت نے اسمبلی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ نامزدگی کے وقت ایس پی صدر اکھلیش یادو سمیت دیگر لیڈر موجود تھے۔نامزدگی کے بعد چودھری نے اتحاد کا امیدوار بنائے جانے کے لئے اکھلیش کے تئیں شکریہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا’ مجھ پر اعتماد کر کے راجیہ سبھا کا امیدوار بنانے کے لئے میں اکھلیش کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اترپردیش کے مفاد عامہ سے وابستہ مسائل کو اٹھائیں گے۔قابل ذکر ہے کہ اسمبلی میں پارٹیوں کے ممبران کی تعدادکو دیکھتےہوئے راجیہ سبھا کی 11سیٹوں میں سے ایس پی کے تین اور بی جے پی کے 7امیدواروں کا جیتنا طے ہے۔ ایس پی نے جینت کے علاوہ پارٹی کے سابق راجیہ سبھا رکن جاوید علی خان کو امیدوار بنایا ہے جبکہ کانگریس کے سابق لیڈر کپل سبل کوآزاد امیدوار کے طور پر اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles