ملک میں اولمپک تحریک کومزید مضبوط کیا جائے گا:نیتا امبانی

ممبئی، مئی۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی رکن نیتا امبانی نے منگل کو کہا کہ ملک میں اولمپک تحریک کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔اوڈیشہ میں آئی او سی کے ذریعہ ہندوستان کے پہلے ‘اولمپک ویلیو ایجوکیشن پروگرام’ (او وی ای پی) کے آغاز پر بات کرتے ہوئے محترمہ امبانی نے کہا کہ اولمپکس کی بنیادی روح کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پروگرام تعلیم اور کھیلوں کی دوہری طاقتوں کو یکجا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اولمپک کمیٹی نے اس تعلیمی پروگرام کو نوجوانوں کو اولمپک اقدار، احترام اور دوستی سے متعارف کرانے کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔ یہ ویلیو بیسڈ کورس ممبئی میں مجوزہ آئی او سی 2023 سیشن سے پہلے شروع کیا جا رہا ہے۔اس تعلیمی پروگرام کے بارے میں محترمہ امبانی نے کہاکہ "ہندوستان عظیم مواقع اور لامتناہی امکانات کی سرزمین ہے۔ ہمارے اسکولوں میں 25 کروڑ سے زیادہ بچے ہیں، جن میں ہنر اور صلاحیت ہے۔ وہ کل کے چیمپئن ہیں، ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔”انہوں نے کہاکہ "دنیا میں بہت کم بچے اولمپیئن بنتے ہیں، لیکن ہر بچے کو اولمپکس کے آئیڈیل سے روشناس کرایا جا سکتا ہے۔ یہ او وی اے پی کا مشن ہے اور یہی اسے ہندوستان کے لیے ایک بہترین موقع بناتا ہے۔ لہذا جب ہم اگلے سال ممبئی میں آئی او سی سیشن 2023 کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، مجھے امید ہے کہ ملک میں اولمپک تحریک مزید مضبوط ہو گی۔ ,او وی ای پی کو اڈیشہ کے اسکولی تعلیمی نظام میں ضم کیا جائے گا۔ یہ پروگرام محکمہ اسکول اینڈ ماس ایجوکیشن، حکومت اڑیسہ اور ابھینو بندرا فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے۔محترمہ امبانی نے نچلی سطح پر ہندوستان کے اولمپک خواب اور ترقی کی حمایت کرنے کے لیے حکومت اڑیسہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ "اڈیشہ مسٹر نوین پٹنائک کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان کے کھیلوں کے عزائم کا مرکز بن گیا ہے۔ ریاست فعال طور پر کھیلوں کے لیے ایک جامع ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہی ہے، جو ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو اعلیٰ معیار کی تربیت اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گا۔‘‘

Related Articles