ایس پی کی جیت یقینی، بی جے پی کی ہیر پھیر کی کوشش:اکھلیش
لکھنؤ:مارچ۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کے بعد ووٹ شماری میں گڑبڑی کے شبہات کا اظہار کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے بدھ کو پارٹی کارکنوں سے کاونٹنگ سنٹروں پر مستعد رہنے کی اپیل کی ہے۔اکھلیش نے جمعرات کو ہونے والی ووٹ شماری میں حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے گڑبڑی کے شبہات کا اظہار کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ منگل کو وارانسی میں ایک گاڑی سے ای وی ایم لے جائےجانے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اکھلیش نے ای وی ایم میں ہیرا پھری کے شبہات کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت کی ہے۔انہوں نے ٹوئٹ کر کے ایس پی کارکنوں سے اپیل کی کہ’کاونٹنگ سنٹروں‘ کو جمہوریت کا تیرتھ‘ سمجھ کر وہاں جائیں اور ڈٹے رہیں اور حکمراں جماعت کے ذریعہ انتخابی نتائج میں ہیراپھیری کی ہر سازش کو ناممکن بنا دیں۔ ایس پی۔ اتحاد کی جیت ہورہی ہے تبھی تو بی جے پی کے لوگ دھاندھلی کی کوشش کررہے ہیں۔