ریاستی حکومت ایندھن ٹیکس میں کٹوتی پرغور کرے گی : بومئی

بنگلورو، مئی۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسوراج بومئی نے اتوار کو کہا کہ پٹرول اورڈیزل پرایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے مرکز کے فیصلے کے بعد ان کی سرکار ایندھن ٹیکس میں مزید کمی پرغور کرے گی ۔پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے مرکز کے فیصلے کے بعد ان کی حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے کسی بھی قدم کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر بومئی نے کہا’’مرکز کا فیصلہ ہفتہ کی رات کو آیا ہے۔ ہم اس پر غور کریں گے‘‘۔ واضح رہے کہ ایندھن مصنوعات کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے عام لوگوں پر پڑنے والے اثرات کو دیکھتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے گھروں میں استعمال ہونے والے ایل پی جی سلنڈر پر 200 روپے فی سلنڈر کی رعایت کا بھی اعلان کیا۔ مسٹر بومئی آج داوس روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) پچھلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ رہی ہے ۔

 

Related Articles