آسام، میگھالیہ کے وزرائے اعلی جلد شاہ سے ملاقات کریں گے

شیلانگ، مئی۔میگھالیہ کے وزیر اعلی کونراڈ کونگکل سنگما آسام کے وزیر اعلی ہمنتا بسوا سرما کے ساتھ جلد ہی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے اور سیلاب اور آفات کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مسٹر سنگما نے ہفتہ کو یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سمیت ریاست کی آفات کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وہ اور آسام کے وزیر اعلیٰ دہلی روانہ ہونے سے پہلے ایک مشترکہ میٹنگ کریں گے۔ بدھ کے روز مسٹر سرما نے موجودہ قدرتی آفت پر سنگما کے ساتھ ایک ورچول میٹنگ کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ ہائی وے سے لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹوانے اور وہاں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کریں۔ مسٹر سنگما نے کہاکہ ہم نے ڈپٹی کمشنروں اور متعلقہ محکمے کے ساتھ بات چیت کی۔ راستہ صاف ہونے کو یقینی بنانے کے لیے ضروری کارروائی کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنروں اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے تاکہ ریاست میں آسانی سے تمام انتظامات کئے جاسکیں۔ پری مون سون بارشوں کی وجہ سے 29 اضلاع کے 2585 گاووں میں آٹھ لاکھ سے زیادہ لوگوں کے علاوہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ میگھالیہ میں اب تک تین لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور حال ہی میں کئی لوگ قدرتی آفت کی زد میں آ چکے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے میزورم، تریپورہ، منی پور اور آسام کی بیرک وادی میں ٹریفک متاثر ہوا ہے۔ میگھالیہ کی مشرقی جینتیا ہلس میں ہند-بنگلہ دیش سرحد سے ملحق چھ گاؤں میں آنے جانے کے راستوں رخنہ پڑا ہے۔

Related Articles