این ڈی اے حکومت معذوروں کی ترقی کے تئیں پرعزم: نتیا نند

سمستی پور ،مئی۔مرکزی وزیر داخلہ نتیا نند رائے نے کہاہیکہ مرکزی حکومت معذوروں کو ترقی کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کیلئے کئی فلاحی منصوبے چلارہی ہے ۔ مسٹر رائے سموار کو سمستی پور کے پٹیل میدان میں مرکزی سماجی انصاف اور اختیارات وزارت کے ذریعہ منعقدہ آلات تقسیم پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریند رمودی نے وکلانگ لفظ کے بدلے دیویانگ کانام دے کر لاکھوں معذور افراد کو اعزاز بخشا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ مرکزی حکومت کے ایڈپ منصوبہ کے تحت سمستی پور ضلع میں معذوروں کے مابین پانچ کروڑ 89 لاکھ 54 ہزار روپے کے قریب 15 ہزار آلات کی تقسیم کی جائے گی ۔ یہ آلات معذورین کیلئے وردان ثابت ہوں گے ۔ اس موقع پر مسٹر رائے سمیت ریاست کے وزیر تعلیم وجے کمار چودھری ، سمستی پور کے رکن پارلیمنٹ پرنس راج ، جے ڈی یو رکن پارلیمنٹ رام ناتھ ٹھاکر ، ایل جے پی رکن پارلیمنٹ محبوب علی قیصر اور مصنوعی اعضا مینو فیکچرنگ کاپوریشن آف انڈیا ( اے ایل آئی ایم سی او ) کے ڈپٹی جنرل منیجر سنجے سنگھ نے مشترکہ طور سے 14 سو 88 معذورین کے مابین مفت آلات کی تقسیم کی ۔

 

Related Articles