منریگاکے تحت کام کرنے والوں کو مرکزی حکومت روپے نہیں دے رہی ہے:ممتا بنرجی

کلکتہ ,اپریل ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منریگاکے تحت 100دن کام کے عوض لوگوں کو روپے نہیں مل رہے ہیں ۔ ٹائون ہال کے افتتاح کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے وزیرا عظم مودی کے نام ایک خط بھی لکھا ہے کہ جس میں اس معاملے میں ثالثی کرنے کی درخواست دی ہے۔ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی کے نام لکھے خط میں کہا ہے کہ 100دن کام کےلئے روپے نہیں مل رہے ہیں ۔ بلکہ ہاؤسنگ اسکیم کےلئے مرکزرقم نہیں دے ری ہے۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ ہاؤسنگ اسکیم میں ریاست پہلے نمبر پر ہونے کے باوجود مرکز اس معاملے میں بھی گرانٹ دینے میں تاخیر کی جارہی ہے۔ ٹاؤن ہال کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ مرکزی حکومت بنگال کو محروم کررہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز پیسہ نہیں دے رہی ہے بلکہ ریاست کے پیسے پر ہاتھ ڈال رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ریاستی بیوروکریٹس کے لیے کئی ترقیوں اور گرانٹس کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ ریاست میں مزید اضلاع کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ کلکتہ میونسپلٹی کی پہل پر ٹاؤن ہال کو دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔وزیر اعلی نے شکایت کی ہے کہ مرکز دسمبر 2021 سے ریاست کو ایک پیسہ بھی نہیں دے رہی ہے۔ بقایا جات میں بہت پیسہ ہے۔ انہوں نے یہاں تک شکایت کی کہ ریاست 100 دن کے کام کی ادائیگی نہیں کر رہی ہے۔غریب لوگ کام کر رہے ہیں لیکن پیسے نہیں مل رہے ہیں۔ ممتا نے کھلے عام شکایت کی ہے کہ مرکز ایک پیسہ بھی نہیں دے رہی ہے۔ اس کے برعکس انہوں نے الزام لگایا ہے کہ مرکز ریاست کے پیسے پر ہاتھ ڈال رہی ہے۔

Related Articles