سسودیا نےکورونا ویریئر کے خاندان کو دیا ایک کروڑ کا چیک
نئی دہلی، اپریل ۔دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کورونا وبا کے دوران ہلاک ہونے والی سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آبھا بھنڈاری کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کا اعزازی چیک سونپا۔مسٹر سسودیا نے یہاں پرتاپ باغ واقع متوفی کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کا چیک سونپا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ان بہادر کوروناویریئر کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔ ہم کورونا ویریئر کی بہادری اور قربانی کی مثال کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ دہلی حکومت ہمیشہ ہر دکھ اور بحران میں ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی رہے گی، یہ ہمارا وعدہ ہے‘۔نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا کی وبا پوری انسانیت کے لیے ایک خوفناک بحران ہے۔ اس بحران نے سب کے ذہنوں میں خوف پیدا کر دیا تھا لیکن ہمارے کورونا ویریئر نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دہلی کو اس بحران سے نکالا۔ ڈاکٹروں، طبی عملے، معاون عملہ، صفائی کے کارکنان سمیت ہزاروں کورونا ویریئرنے اس وبا سے لڑنے کے لیے دن رات کام کیا۔ اور بہت سے کورونا ویریئرعوام کی خدمت کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال کی حکومت ہمیشہ کورونا ویریئر کے خاندانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہی ہے۔ دہلی حکومت کی یہ اسکیم کورونا ویریئر کے خاندانوں کو یہ باور کرواتی ہے کہ حکومت اور معاشرہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کورونا ویریئر کے جذبے کو سلام کرتی ہے۔ یقیناً اس رقم سے متوفی کورونا ویریئر کے خاندان کے نقصان کی تلافی نہیں ہو سکتی لیکن اس کے خاندان کو باوقار زندگی گزارنے کا ذریعہ ضرور ملے گا۔کورونا وبا کے دوران، دہلی گورنمنٹ ڈسپنسری، چملین روڈ میں تعینات ڈاکٹر بھنڈاری، جو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ڈیوٹی پر تھے، خود ہی متاثر ہو گئے اور مریضوں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو قابل ذکر ہے کہ کیجریوال حکومت نے ان 31 کورونا ویریئر کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے کا اعزازیہ دیا ہے جنہوں نے کورونا کے دوران لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے متاثر ہوکر ہلاک ہو گئے تھے۔