اسپتال میں مریضوں سے ہو حسن سلوک:پاٹھک

گونڈہ:اپریل۔ اترپردیش کے نائب وزیر اعلی و وزیر صحت برجیش پاٹھک نے پیر کو کہا کہ اسپتال پہنچے مریضوں سے ڈاکٹر و میڈیکل اسٹاف اچھا سلوک کریں۔سرکٹ ہاوس میں محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں پاٹھک نے پیر کو کہا کہ اسپتالوں میں مریضوں کو بہتر سہولیات ملیں۔ ڈاکٹر کے ڈیوٹی کا چارٹ لگایا جائے۔ اور ان کے آنے جانے کا وقت مقرر ہو۔ ایمرجنسی میں 24گھنٹے ڈاکٹر دستیاب ہوں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں جتنے بھی ٹی وی کے مریض ہیں سبھی افسران انہیں گود لیں۔ گود لینے کا مطلب ان کی نشاندہی کر یں اور اس کی رپورٹ حکومت کو دیں۔ ہم 2025تک یو پی کو ٹی وی سے پارک ریاست بنائیں گے۔ اسپتال میں مریضوں کو بھگوان کی طرح مانا جائے۔ان کے ساتھ گھر جیسا سلوک ہو کسی بھی قسم کی بدسلوکی کی شکایت نہیں آنی چاہئے۔نائب وزیر اعلی نے کہا کہ زچگی کے بعد زچہ۔بچہ کو اسپتال میں 48گھنٹے رکھا جائے۔ اس دوران جتنے بھی مانع مرض ٹیکے لگنے ہیں انہیں لگانے کے بعد ہی اسپتال سے گھر بھیجا جائے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ بجلی ۔پانی سڑک کا اچھا نظام ہو۔ کالج میں بچے و ٹیچر وقت پر پہنچیں۔ لوگوں کو آسانی سے شفاف پانی مل سکے۔ اسپتال پہنچے مریضوں سے ڈاکٹر و میڈیکل اسٹاف اچھا سلوک کریں۔سرکٹ ہاوس میں میٹنگ کے بعد میڈیا نمائندوں کو جانکاری دیتے ہوئے نائب وزیر اعلی نے کہا کہ گونڈہ کے ہر علاقے کو خوبصورت بنانے کے لئے قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ ریاستی حکومت غریبوں، دلتوں، پسماندہ سمیت سبھی طبقات کے لئے یکساں کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے بعد سبھی کاموں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے زیر تعمیر میڈیکل کالج کا جائزہ لیا۔ جس کے بعد وہ منکاپور سنچار بہار میں بی جے پی کے تربیتی پروگرام میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے۔

Related Articles