چھتیس گڑھ میں بے روزگاری کی شرح اب تک کی کم سطح پر

رائے پور، اپریل ۔ سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی آرگنائزیشن (سی ایم آئی ای) کے جاری کردہ تازہ ترین بے روزگاری کے اعداد و شمار کے مطابق، مارچ میں چھتیس گڑھ میں بے روزگاری کی شرح 0.6 فیصد کی اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سب سے کم بے روزگاری کی شرح کے ساتھ چھتیس گڑھ ملک میں سرفہرست ہے۔سی ایم آئی ای کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چھتیس گڑھ 0.6 فیصد کے ساتھ سب سے کم بے روزگاری والی ریاستوں میں پہلے نمبر پر ہے۔ سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح ہریانہ میں 26.7 فیصد، راجستھان اور جموں و کشمیر میں 25-25 فیصد، جھارکھنڈ میں 14.5 فیصد، بہار میں 14.4 فیصد، تریپورہ میں 14.1 فیصد، ہماچل پردیش میں 12.1 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں بے روزگاری کی شرح 7.5 فیصد ہے۔ شہری بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد اور دیہی بے روزگاری کی شرح 7.1 فیصد ہے۔تقریباً 40 ماہ پرانی بھوپیش حکومت نے شمولیاتی ترقی کا ہدف طے کرتے ہوئے، مہاتما گاندھی کے گرام سوراجیہ کے وژن کے مطابق ایک نیا ماڈل اپنایا تھا، جس کے تحت گاؤں اور شہروں کے درمیان اقتصادی رابطہ بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ کی ترقی کے ماڈل کا حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کافی چرچا ہوا ہے۔ ریاستی حکومت کے پالیسی فیصلوں اور بہتر انتظام کی وجہ سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ریاست میں بے روزگاری کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

Related Articles