یوٹیوبر شہزاد خان نے بومائی کو دھمکی دی

بنگلورو، مارچ۔متنازعہ یوٹیوبر شہزاد خان نے حجاب تنازعہ پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں ریاست کے وزیر اعلی بسواراج بومائی کو دھمکی دی ہے۔شہزاد نے یوٹیوب نیوز چینل اے کے نیوز کے ذریعے مسٹر بومائی پر توہین آمیز ریمارکس بھی کیے ہیں۔ ویڈیو میں اس نے مبینہ طور پر وزیر اعلی کو چپل سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا کہ بی جے پی صرف مسلم ووٹوں کی وجہ سے اقتدار میں آئی ہے۔ اس نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسے گرفتار کرے اور کہا کہ وہ پانچ ہزار پولیس والوں کو اکیلا ہینڈل کرے گا کیونکہ وہ مسلمان ہے اور اس کے ساتھ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی دعائیں ہیں۔شہزاد نے کہا کہ وہ حجاب کیس پر عدالت کے فیصلے پر احتجاج کرنے کے لیے پاکستان، امریکہ اور کویت سمیت دیگر ممالک سے مدد لے رہے ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں سے بی جے پی حکومت کے خلاف متحد ہونے کی بھی اپیل کی۔ویڈیو میں وہ بی جے پی کے دیگر لیڈروں بشمول میسور لوک سبھا ایم پی پرتاپ سمہا، بنگلورو ساؤتھ ایم پی تیجسوی سوریہ اور کرناٹک کے آر ڈی پی آر وزیر کے ایس ایشورپا کو دھمکی دیتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔شہزاد کو حجاب کیس پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے پر ودھانا سودھا کے باہر حراست میں لیا گیا تھا۔

Related Articles