حیدرآباد میں سیکریٹریٹ کی نئی عمارت میں لگی آگ
حیدرآباد، فروری۔تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں جمعہ کی صبح زیر تعمیر سکریٹریٹ کی عمارت میں اچانک آگ لگ گئی۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 10 کے قریب فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کثیر المنزلہ عمارت کی پہلی منزل پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 17 فروری کو وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کی یوم پیدائش پر عمارت کے شاندار افتتاح کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام پر نیا سیکرٹریٹ تقریباً سات لاکھ مربع فٹ کے رقبے میں 610 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جا رہا ہے۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔