چندریما بھٹا چاریہ کو وزارت خزانہ کا چارج دیا گیا ،فرہاد حکیم شہری ترقیات کی وزارت کی ذمہ داری دی گئی
کلکتہ ،مارچ۔ریاستی وزیر چندریما بھٹا چاریہ کو محکمہ خزانہ کا آزادانہ چارج دیا ہے ۔اس سے قبل یہ محکمہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے پاس تھا۔کلکتہ کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم جن کے پاس پہلے سے ہی ٹرانسپورٹ اور ہاؤسنگ کی ذمہ داری تھی ۔انہیں ایک بار پھر محکمہ شہری ترقیات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔وہ لگاتار دس سال تک اس محکمہ کی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں ۔مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی اس تجویز کو منظور کرتے ہوئے خود اس کی جانکاری اپنے ٹوئیٹر کے ذریعہ عام کیا ہے۔ممتا بنرجی کے پہلے کابینہ سے ہی فرہاد حکیم شہری ترقیات کے وزیر تھے۔لگاتار دس سالوں تک یہ ذمہ داری ادا کی۔مگر تیسری مرتبہ وزارت میں انہیں ٹرانسپورٹ اور ہائوسنگ کی ذمہ داری دی گئی۔شہری ترقیات کی ذمہ داری چندریما بھٹا چاریہ کو دی گئی تھی۔مگر اب چندریما بھٹا چاریہ کو وزارت خزانہ کا چارج دیا گیا ہے۔تیسری مرتبہ وزارت اعلیٰ کا حلف لینے کے بعد ممتا بنرجی نے دس سالوں تک وزارت خزانہ کا چارج سنبھالنے والے امیت مترا کو ہی وزارت خزانہ کا چارج دیا تھا۔جب کہ وہ کہیں سے بھی ممبر اسمبلی منتخب نہیں ہوئےتھے۔6مہینے میں ایوان کی رکنیت حاصل نہیں کرنے کی وجہ سے انہیں وزارت سے علاحدہ ہونا ۔وزارت خزانہ کا چارج ممتا بنرجی اپنے پاس رکھ لیا تھا اور چندریماجونیئر وزیر کی حیثیت سے کام کررہی تھیں مگر اب ممتا بنرجی نے انہیں آزادانہ چارج دیدیا ہے۔ممتا بنرجی کی وزارت میں ردو بدل کی قیاس آرائی کافی دنوں سے چل رہی تھی ۔