عباس انصاری کے خلاف ایف آئی آر درج

مئو:مارچ۔ اترپردیش کے ضلع باندہ کے ضلع جیل میں قید مختار انصاری کے بیٹے و اسمبلی الیکشن میں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے امیدوار عباس انصاری کے مبینہ دھمکی آمیز بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ نے متعلقہ دفعات میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔انصاری کے ایک وائرل ویڈیو میں عوامی ریلی کے دوران افسران کو یہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ ایس پی حکومت آنے پر میو میں تعینات افسران سے چن چن کر حساب لیا جائے گا۔مئو صدر سے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس بی ایس پی) امیدوار عباس انصاری نے جمعرات کی رات نگر کے پہاڑ پورا میدان میں ایک انتخابی ریلی میں’بابوبلی‘لفظ کی تعریف کرتے ہوئے کہا’ جس لیڈر کے ساتھ لاکھوں۔کروڑوں باہوں کا بل ہو وہ باہوبلی نہیں ہوگا تو کون ہوگا۔ہم ہیں باہوبلی ہمیں اس سے کوئی گریز نہیں ہے۔اگر میرے لوگوں کے عزت، آن،بان شان اور آبرو پر کوئی آنچ ڈالنے کی کوشش کرے گا تو اس آنچ کو بجھانہ ہم جانتے ہیں۔ آج تک بجھایا ہے آگے بھی بجھائیں گے۔ ہمیں کوئی روک نہیں سکتا اس بات سے۔مئو کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سیشل چندر بھان دھولے کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق’عباس انصاری کے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ایس پی نے کہا کہ مئو کوتوالی تھانے میں مقدمہ درج کر کے مئو صدر اسمبلی حلقے کے ریٹرنگ آفیسر کو آگے کی کاروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔ملحوظ رہے کہ انصاری وائرل ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ’ جس دن میں لکھنؤ سے آیا تھا اس دن ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے ملا تھا اور لمبی بات ہوئی تھی۔ اور یہ کہہ کر آیا ہوں کہ چھ مہینے تک کسی کی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں ہوگئی بھیا۔ پہلے جنہوں نے جن کے کیرئیر برباد کئے ہیں۔ جنہوں نے جن کے اوپر مقدمے لگائے ہیں پہلے ان کی تو جانچ پڑتال کرلی جائے‘۔انصاری نے موجود عوام سے کہا’آپ سب یہاں بہت پریشان ہوئے ہیں۔ پیسہ لیا گیا ہے۔ چھوٹی۔ چھوٹی باتوں کے لئے۔ بنکروں کے اوپر ظلم کرنے کے لئےانہوں نے سازشیں رچی ہیں۔ پیٹ پر حملہ کیا ہے۔انہوں نے جب یہ بات کہی چھ مہینے تک کسی کی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں ہوگئی۔جو یہاں ہے وہ یہاں ہی رہے گا۔ اپنی طرف اور مخالف سمت میں انگلی کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے حساب کتاب ہوگا۔اس کے بعد ان کےجانے کے سبھی پیپر پر مہر لگایا جائے گا۔

Related Articles