حکومت، گجرات سے 60 لاکھ ٹن کوئلے کے غائب ہونے پر جواب دے: راہل

نئی دہلی، فروری۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو جواب دینا چاہئے کہ گجرات میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے دیا گیا 60 لاکھ ٹن کوئلہ کہاں غائب ہو گیا ہے۔مسٹر گاندھی نے اس گھپلے پر وزیر اعظم پر طنزیہ حملہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’ 60 لاکھ ٹن کوئلہ ’غائب‘! کیا اس کوئلہ گھپلے پر پردھان ’متر‘ جی کچھ کہیں گے؟اس کے ساتھ انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گجرات میں گزشتہ 14 برسوں کے دوران 6000 کا کوئلہ گھپلہ ہوا ہے۔

Related Articles