کوویڈ۔19 کے 01 لاکھ ٹیسٹ کروانے کی تمام کوششوں کو یقینی بنائیں: وزیراعلیٰ
یہ یقینی بنایا جائے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثر لوگوں کو وقت سے راحت اشیا ء دسیتاب ہو
لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ روزانہ کوویڈ 19 کے 01 لاکھ ٹیسٹ کروانے کی تمام کوششوں کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ منصوبہ بندطریقے سے کام کرتے ہوئے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ تقریبا 36 لاکھ ٹیسٹ کے ساتھ اترپردیش کے ملک میں کوویڈ۔ 19 کی سب سے زیادہ جانچ کرنے والی ریاست بننے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے جانچ کی سرگرمیوں کو پوری صلاحیت سے چلانے کی ہدایت بھی دی ہے۔وزیر اعلی آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ایک اعلی سطحی اجلاس میں انلاک نظام کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو پوری سرگرمی سے متحرک رکھا جائے۔ تمام ضروری طبی سامان اور انسانی وسائل کو یقینی بناتے ہوئے 2 L-اور L-3 کوڈ اسپتالوں کے بستروں میں اضافہ کیا جائے۔وزیر اعلیٰ ضلع لکھنؤ ، کانپور شہر ، پریاگ راج ، وارانسی ، گورکھپور اور بریلی میں خصوصی احتیاط برتتے ہوئے ، طبی نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بریلی ضلع میں 300 بستروں پر مشتمل کوویڈ ہسپتال کو آپریشنل کیا جائے۔ کوڈ مریض کے فوری علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثر مریض کی حالت کو دیکھتے ہوئے ، ان کا علاج ایل ون ، ایل – 2 یا ایل تھری کوویڈ اسپتال میں کرایا جائے۔وزیر اعلی نے کہا کہ مقابلہ جاتی امتحانات کے مراکز صرف سرکاری اسکولوں کالجوں میں بنائے جائیں۔ ان امتحانات کے انعقاد کے دوران ، یہ یقینی بنایاجائے کہ امیدواروں اور امتحان کے کام میں شامل تمام افراد کو مکمل معاشرتی فاصلے کے دوران ماسک کا استعمال لازمی ہو۔ انہوں نے امتحانی مراکز میں صفائی ستھرائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرلوگوں کو بروقت امدادی سامان دستیاب ہو۔ مکان کو پہنچنے والے نقصان پر معاوضہ دیا جائے۔ انہوں نے یوریا کے مناسب انتظام کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی ہے۔اس موقع پر ، وزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، انفراسٹرکچر اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کمشنرجناب آلوک ٹنڈن ، کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری خزانہ جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ واطلاعات جناب اونیش کمار اوستی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امیت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبعی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقی اور پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، پرنسپل سکریٹری چیف منسٹر جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، سکریٹری چیف منسٹر جناب آلوک کمار ، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب شیشیر اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ .