بجٹ نے شیئر مارکیٹ کو پرواز دی
ممبئی، فروری ۔ معاشی ترقی کورفتار دینے والے نئے مالی سال کے بجٹ سے پرجوش سرمایہ کاروں کی چوطرفہ خریداری کی بدولت شیئر بازار نے آج مسلسل دوسرے دن پرواز بھری۔ بجٹ کے ساتھ ہی عالمی بازار کی تیزی سے حمایت پا کر بی ایس کا 30 شیئر والی سینسری انڈیکس سینسیکس 848.40 پوائنٹس بڑھ کر 58862.57 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 254.75 سے بڑھ کر 17594.60 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 3449 کمپنیوں کے شیئر میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1758 خریداری جبکہ 1589 میں فروخت ہوئی ‘ وہیں 102 کے قیمت مستحکم رہی۔ این ایس ای میں 36 کمپنیوں کے شیئر چڑھ گئے جبکہ 14 میں گراوٹ رہی۔ اس دوران بی ایس ای پر 3449 کمپنیوں کے شیئر میں کاروبار ہوا جن میں سے 1758 کی خرید اور 1589 کی فروخت ہوئی جبکہ 102 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ این ایس ای پر 36 کمپنیوں کے شیئر چڑھ گئے جبکہ 14 میں گراوٹ رہی۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نےمنگل کو پارلیمنٹ میں ڈیجیٹل بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال میں ملک کی معاشی شرح نمو 9.2 فیصد رہنے کی امید ہے، جس کی بنیاد پر ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بن گئی ہے۔اس سے سرمایہ کاروں میں جوش و خروش دکھا، انہوں نے زبردست خریداری کی۔ اس بدولت بی ایس ای کے 15 گروپ شیئر کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ دھات گروپ میں سب سے زیادہ 4.92 فیصد اضافہ ہوا۔ساتھ ہی بیسک میٹریلس 3.23، ایف ایم سی جی 1.85، فنانس 1.26، ہیلتھ کیئر 1.76، انڈسٹریلس 1.69، آئی ٹی 1.63، یوٹیلٹیز 0.42، بینکنگ 1.28، کیپٹل گڈس 2.93، کنزیومر ڈیوربلس، 1.40 فیصد اور پاور.1.42 اور ریئلٹی گروپ کے شیئر میں بھی 1.74 فیصد کا اضافہ ہوا۔