غیر منقطع بجلی کے لئے قرض معافی کی نئی اسکیم: شری کانت

متھرا:نومبر۔ اترپردیش پاورکارپوریشن کو تقریبا 90ہزار کروڑ روپئے کے خسارے سے نکالنے کے لئے حکومت صارفین کے لئے قرض معافی کی نئی اسکیم لائی ہے جس کے تحت جمع کئے گئےریونیو سے بجلی دستیابی کے نظام کو بہتر کرنا ممکن ہوسکے گا۔ریاست کے وزیر توانائی شری کانت شرما نے ہفتہ کو میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ دیہی علاقوں میں تقریبا 70فیصدی جبکہ شہر ی علاقوں میں تقریبا 25فیصدی صارفین بجلی بل کی ادائیگی نہیں کرپاتے ہیں۔ اگر سبھی لو وقت سے اپنے بل کی ادائیگی کریں تو بہت جلد ہی سستی اورغیر منقطع بجلی دینے کے عزم کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ اس لئے حکومت قرض معافی کی یہ اسکیم لے کر آئی ہے۔اسکیم کے تحت گھریلی دیہی صارفین کے بقایہ بجلی پر لگائے گئے سود کو پوری طرح سے معاف کردیا جائے گا۔ دو کلو واٹ تک کے دیہی گھریلو صارفین کی بقایہ رقم پر لے سودکو سو فیصدی معاف کردیا جائے گا۔ اس کے بعد باقی بچی رقم کو بھی 6قسطوں میں جمع کرنے کی سہولیت دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کمرشیل صارفین کو ابھی تک کسی بھی قسم کی چھوٹ نہیں دی جاتی تھی لیکن پہلی بار ایسے چھوٹے صارفین کو بھی چھوٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیر توانائی نے بتایا کہ کووڈ کی وجہ سے دیہی علاقوں کو شہری علاقوں کے چھوٹے دوکاندار کو بھی قرض معافی اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اور دو کلو واٹ تک کے دوکانداروں کی بقایہ رقم پر لگے سود کو معاف کردیا گیا ہے۔شرما نے بتایا کہ کمرشیل میں 2کلو ووٹ سے 5کلو واٹ کے لئے سود میں 50فیصدی چھوٹ کا نظم ہے ۔ دو کلو واٹ سے کم کے کمرشیل صارفین کو سو فیصدی چھوٹ دی گئی ہے۔ قرض معافی میں بقایہ رقم کو چھ قسطوں میں دینے کی سہولیت دیہی یا شہر علاقے کے گھریلو صارفین کے لئے ہی ہے۔

Related Articles