اکھلیش یادو کی گرفتاری غیر قانونی یوپی سرکار کو برخاست کیا جائے: ابوعاصم اعظمی
ممبئی اکتوبر.جس طرح سے انگریزوں نے آزادی سے قبل عوام کو کچلا اس طرز پر آج بی جے پی سرکار کسانوں کو کچل رہی ہے لکھیم پور میں کسانوں کو گاڑی سے روندنا انتہائی افسوسناک اور شرمناک حرکت ہے کیونکہ کسان اس ملک ان داتا ہے لیکن افسوس کہ سرکار کسانوں کو ہی ختم کرنے پر آمادہ ہے اس کا ردعمل لکھیم پور میں کسانوں کو کچلنے پر مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا انہوں نے لکھیم پور میں کسانوں کے حق کیلئے آواز بلند کر نے والے قومی لیڈر اکھلیش یادو کی گرفتاری کو جمہوریت کی آواز دبانے اور گلا گھوٹنے کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی ملک میں قتل عام کو فروغ دے رہی ہے جس کا جیتا جاگتا ثبوت اور غماز کسانوں کو گاڑی سے کچلنا ہے اگر کوئی سرکار کے خلاف بولتا ہے تو وہ غدار وطن ہوجاتا ہے یہاں تک کہ کسانوں کو بھی غدار وطن قرار دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو کی یاترا اور مقبولیت سے اترپردیش سرکار خوفزدہ ہے اس لئے وہ اس قسم کی کارروائی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ یو پی سرکار کو پوری طرح پر برخاست کیا جائے ابوعاصم اعظمی نے سنبھل میں پریورتن یاترا کے دوران احتجاج کیا اور اس کے خلاف دھرنا بھی دیا اعظمی نے سنبھل میں رہ کر اس گرفتاری کے بعد مہاراشٹر اور ممبئی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کی ہدایت اپنے ورکروں کو دی تھی جس کے بعد ممبئی میں بھی اکھلیش کی گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کا انعقادکیا گیا۔