مہنت نریندر گری معاملے کی جانچ ہائی کورٹ کے جج سے کرائی جائے:مسعود
لکھنؤ:ستمبر۔ راشٹریہ لوک دل کے ریاستی صدر ڈاکٹر مسعود احمد نے اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ موت پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ مہنت کی مشتبہ موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے اس معاملے کی جانچ ہائی کورٹ کے موجودہ جج سےکرانے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر مسعود نے بدھ کو یہاں جاری اپنے بیان میں کہا کہ مہنت جی دستخط تک نہیں کرتے تھے ان کے ذریعہ کئی صفحات کا سوسائڈ نوٹ برآمد ہونا بھی شبہات کو مزید تقویت دیتا ہے۔جہاں پر مہنت جی کو خودکشی کرتے دکھایا گیا ہے وہاں اسٹول تک نہیں ہے پھر کیسے انہوں نے کودکشی کی۔ اتنا ہی نہیں مہنت جی کو کئی زمرے کی سیکورٹی بھی حاصل تھی وہ سیکورٹی اہلکار بھی اس تکلیف دہ واقعہ کے وقت کہاں تھے۔