ایس پی۔ بی ایس پی کے کچرے کو صاف کرنے کا موقع ہیں بلدیاتی انتخابات:یوگی
بارہ بنکی:مئی۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو کہا کہ موجودہ بلدیاتی انتخابات ذات، مذہب کو لے کر نہیں بلکہ شہری زندگی کی سطح کو مضبوط کرنے کے لئے ہیں۔ یہ الیکشن ایس پی۔ بی ایس پی کے کچرے کو صاف کرنے کا موقع ہے۔جی آئی سی آڈیٹوریم میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ڈبل انجن سرکار چہرہ دیکھ کر نہیں بلکہ مستحقین کو دیکھ کر اسکیم کا فائدہ دیتی ہے۔ ہم سب منھ بھرائی نہیں بلکہ بااختیاری پر دھیان دیتے ہیں۔وزیر اعلی نے کانگریس پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ تقریبا 65سال حکمرانی کرنے والے لوگوں نے نعرے بہت دئیے لیکن انہوں نے غریب اور خواتین کے لئے کچھ نہیں کیا۔ وہیں محض نو سال میں مرکز کی نریندر مودی حکومت نے لوگوں کو ہرطرح کی سہولیت دی۔ ہندوستان واحد ایسا پہلا صوبہ ہے جہاں 50کروڑ غریبوں کو مفت علاج، 0کروڑ لوگوں کو مفت راشن کانظم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بارہ بنکی کے لوگوں کے لئے لکھنؤ اور اجودھیا میں بین الاقوامی ائیر پورت ہے وہ جہاں سے چاہیں جاسکتے ہیں۔ سال 2017 سے پہلے بارہ بنکی کے لودھیشور مہادیو میں درشن پر پابندی تھی۔ ساون میں کرفیو جیسا ماحول رہتا تھا۔ لیکن آج کانوڑیوں پر پھولوں کی بارش ہوتی ہے۔