منوج سنہا کا بدھ پورنیما کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد
سری نگر،مئی۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ پورنیما کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاتما بدھ کی عدم تشدد، محبت اور ہمدردی پر مبنی تعلیمات عالم انسانیت کو مسلسل ہم آہنگی سے زندگی گذارنے کی راہ پر چلنے کی رہنمائی کر رہی ہیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: بدھ پورنیما کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا: مہاتما بدھ کی عدم تشدد، محبت اور ہمدردی پر مبنی تعلیمات عالم انسانیت کو مسلسل ہم آہنگی سے زندگی گذارنے کی راہ پر چلنے کی رہنمائی کر رہی ہیں ۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: دعا گو ہوں کہ بدھ پورنیما کا یہ پُر مسرت تہوار امن، ترقی اور ہر کسی کی خوشحالی کا آغاز ہو ۔بتادیں کہ بدھ پورنیما کو ویشاخ پورنیما اور بدھ جینتی کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ اس تہوار کا شمار بدھ مت کے اول درجے کے تہواروں میں کیا جاتا ہے۔اس تہوار کو دنیا میں بڑے جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔