مشر دو روزہ دورے پر 28 فروری کو کوٹا آئیں گے

کوٹا، فروری ۔ راجستھان کے گورنر کلراج مشرا دو روزہ دورے پر 28 فروری کو کو ٹا آئیں گے۔ضلع کلکٹر او پی بنکر نے بتایا کہ مسٹر مشرا کوٹا میں قیام کے دوران کوٹا کے دو یونیوورسٹی کے کانووکیشن میں حصہ لینے کے علاوہ کوٹا میں چنبل ندی کے کنارے تیار کئے جا رہے چنبل ریور فرنٹ کا کشتی سے سیر کرتے ہوئے جائزہ بھی لیں گے۔مسٹر بنکر نے کہا کہ یو آئی ٹی آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والے دونوں کانووکیشن میں ضروری سیکیورٹی چیکنگ کے بعد سبھی کو داخل کیا جائے گا۔ انہوں نے گورنر کے آکسیجن پارک میں سیر کرنے اور چنبل ریور فرنٹ کے سیر کرنے کے دوران سبھی محکموں کو ضروری تیاریاں وقت پر کرنے کی ہدایت دی۔

Related Articles