مودی، کئی سیاستدانوں نے بادل کو خراج عقیدت پیش کیا
چندی گڑھ،اپریل۔وزیر اعظم نریندر مودی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں اور مداحوں نے جمعہ کو پنجاب کے سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کو خراج عقیدت پیش کیا۔95سالہ مسٹر بادل کا کل رات موہالی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔ آج صبح ان کی جسد خاکی کو شیرومنی اکالی دل کے دفتر میں آخری دیدار کے لئے رکھا گیا۔وزیر اعظم نریندر مودی، پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت، ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر، مرکزی ریاستی وزیرسوم پرکاش، سابق وزیر اعلی راجیندر کور بھٹل، چرن جیت سنگھ چنی، بی جے پی لیڈر ونے روپانی،اشونی شرما، سنیل جاکھڑ، پنجاب کے وزیر خزانہ ہرپال چیما، ہرجوت بینس، اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر پرتاپ سنگھ باجوا، من پریت بادل، پرنیت کور اور بی ایس پی لیڈر جسبیر گڑھی، اووتار کریم پوری وغیرہ ان لوگوں میں شامل تھے، جو ایس اے ڈی کے سر پرست کو پھول چڑھانے پارٹی دفتر پہنچے۔