یوپی میں مافیا صرف مافیا! پہلے ایس پی نے فہرست جاری کی
اب یوگی حکومت نے مجرموں کی فہرست جاری کردیاجواب
نئی دہلی: جیسے ہی یوگی آدتیہ ناتھ نے سال 2017 میں اتر پردیش میں اقتدار سنبھالا، ریاست میں امن و امان کو بہتر بنانا ان کی ترجیح بن گیا۔ یوگی حکومت میں 20 مارچ 2017 سے اب تک پولیس اور شرپسندوں کے درمیان 10,933 انکاؤنٹر میں 183 بدنام زمانہ مجرم مارے جا چکے ہیں۔ جس میں 13 پولیس اہلکار اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔امیش پال قتل کیس میں 13 اپریل کو مفرور مافیا عتیق احمد کے بیٹے اسد اور شوٹر غلام کو یوپی ایس ٹی ایف نے انکاؤنٹر میں مار دیا تھا۔ جس کے بعد یوپی کی سیاست میں ایک بار پھر ہنگامہ دیکھا گیا۔ اس انکاؤنٹر کے بعد ایس پی نے یوپی بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک فہرست جاری کی، جب کہ عتیق احمد کے قتل کے بعد یوپی حکومت کی جانب سے ایک سرکاری فہرست جاری کی گئی، جس میں یوپی کے مافیاز کے نام دیے گئے ہیں۔