اکھلیش نے مفرور سابق ایم پی دھنجے سنگھ کے کرکٹ کھیلنے پر سوال اٹھائے

لکھنؤ، جنوری۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کے کرکٹ کھیلنے کا ویڈیو وائرل ہونےپر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مفرور ’باہوبلی‘ کو اقتدار کا تحفظ حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی گرفتاری نہیں ہوپارہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصے سے جونپور کے سابق ایم پی دھننجے سنگھ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کچھ لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔ سنگھ قتل کے ایک مقدمے میں سات ماہ سے فرار ہے۔ وہ گزشتہ سال جنوری سے مؤ کے بلاک پرمکھ نمائندے کے قتل کے سلسلے میں پولس کو مطلوب ہے۔ اتر پردیش پولیس نے سنگھ پر 25000 روپے کے انعام کا بھی اعلان کررکھا ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ایس پی نے کہا کہ فرق واضح ہے۔ وزیر اعلیٰ سے منسلک مافیا ‘کرکٹ کھیل رہا ہے۔ 25000 کاانعامی مافیا دھننجے سنگھ حکومت کی حفاظت میں پولیس کی ناک کے نیچے کھلے آسمان تلے کرکٹ کا لطف اٹھار ہا ہے اور ‘ڈبل انجن والی سرکار کے بلڈوزروں کو ان کا پتا نہیں معلوم۔ لوگ سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔2022 بی جے پی صاف۔قابل ذکر ہے کہ بی ایس پی سے جونپور کے ایم پی رہنے والے دھننجے سنگھ کا نام قتل کے معاملے میں آنے کے بعد گزشتہ سال اپریل میں پولیس کے ذریعہ ’مطلوب‘ قرار دیا گیا تھا۔ وہ جونپور کے آزاد ایم ایل اے بھی رہ چکے ہیں۔

 

Related Articles