دہرادون میں گاڑی کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت تین کی موت،ایک زخمی
دہرادون، اپریل۔ اتراکھنڈ کے دہرادون میں جمعہ کی دیر رات ایک گاڑی بے قابو ہوکرگہری کھائی میں گرگئی، جس کی وجہ گاڑی میں سوار ایک خاتون سمیت تین مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی،جب کہ ایک مسافر زخمی ہوگیا۔زخمی مسافر نے دن نکلنے پر ہفتہ سڑک پر آکر گزر رہے دوسرے گاڑی کے ڈرائیور نے حادثے کی اطلاع دی، تب ریسکیو کاکام شروع ہوا۔ متوفی خاتون دہلی کی اور مرد اترپردیش کے غازی آباد کے رہنے والے تھے۔پولیس ترجمان نے آج بتایا کہ صبح تقریبا6:45بجے کنٹرول روم کے ذریعے سے تھانہ کالسی کو اطلاع ملی کہ کالسی سے 14کلومیٹر آگے سہییہ کے چاپنو کے قریب ایک گاڑی تقریبا 200میٹر گہری کھائی میں گر گئی ہے۔ اس اطلاع پر تھانہ کالسی سے پولیس فورس اورریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس(ایس ڈی آر ایف) کی ٹیم فورا موقع پر پہنچی اور راحت اور ریسکیو کام شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ موقع پرپہنچنے پر پولیس کو معلوم ہوا کہ ایک سویفٹ ڈیزائر گاڑی نمبریوپی 14سی اے 3336چکراتاکی طرف جا رہا تھا، جس میں 4لوگ سوار تھے۔ ان میں سے تین لوگوں کی موقع پر موت ہو گئی ہے اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔زخمی شخص کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ سبھی لوگ غازی آباد سے چکراتا گھومنے کے لئے جا رہے تھے۔ رات تقریبا 11:30بجے ان کی گاڑی بے قابو ہرکو گہری کھائی میں گر گئی۔ اس دوران وہ گاڑی سے چھٹک کرگر گیا،جسے صبح تقریبا6:30بجے وہاں سے گزرنے والے پک اپ گاڑی کے ڈرائیور نے دیکھا اور اس کی اطلاع کنٹرول روم کو دی گئی۔ پولیس نے زخمی کوعلاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیاہے اور متوفی افراد کے لاشوں کوکھائی سے باہر نکال لیا گیا ہے، جن کے پنچایت نامے کی کاروائی کی جا رہی ہے۔ واقعی کی اطلاع متوفی اور زخمیافرادکے گھروالوں کو دے دی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ زخمی شخص کی شناخت رہائشی 361میتاوالا،غازی آباد گیانیندر سینی (48)ہے، جب کہ متوفیوں کی شناخت پنچوٹی کالونی،غازی آباد رہائشہی رشبھ جین (27)،گرام دگھئی،غازی آباد کے رہائشی سورج کشیپ (27)اور ورشارہائشی شاہدرا،دہلی لولین ورما (40)کے طور پر ہوئی ہے۔