تیجسوی سوریا نے اقلیتی برادری سے متعلق اپنے متنازعہ بیان کو واپس لیا
بنگلورو، دسمبر ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریا نے پیر کے روز اقلیتی برادری سے متعلق اپنے اس بیان کو غیر مشروط طور پر واپس لے لیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مذہب تبدیل کرنے والے مسلمانوں اور عیسائیوں کو واپس ہندو مذہب میں لایا جانا چاہئے۔ مسٹر سوریا نے ٹویٹ کیا، دو دن پہلے میں نے اُڈپی شری کرشنا مٹھ میں منعقدہ ایک پروگرام میں ‘ بھارت میں ہندو پنردھار ‘ پر بات کی تھی۔ میری تقریر کے کچھ حصے افسوسناک تنازعہ کا باعث بنے ہیں۔ اس لیے میں غیر مشروط طور پر اپنا بیان واپس لیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کا فرض ہے کہ وہ اسلام اور عیسائیت کو قبول کرنے والوں کو ہندو مذہب میں واپس لائیں۔ یہی نہیں پاکستان میں اسلام قبول کرنے والے ہندوؤں کو بھی واپس ہندو مذہب میں لایا جانا چاہئے ۔ ہندو مذہب کے علاوہ دوسرے مذہب کو اپنانے والے لوگوں کو پھر سے اپنے ساتھ لانے کے لئے سبھی مٹھ اور مندوروں کو سال بھر کا ایک ہدف رکھنا چاہئے ۔