وراثت میں اقتدار مل سکتا ہے عقل نہیں:یوگی
لکھنؤ:فروری۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ و اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وراثت میں اقتدار تو مل سکتا ہے لیکن عقل حاصل نہیں کی جاسکتی۔بجٹ سیشن میں گورنر کے کلیدی خطے پر بحث کے دوران یوگی نے ہفتہ کو اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو پر جم کر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں بڑھتی سرمایہ کاری اور ترقی سے اپوزیشن لیڈر حواس باختہ ہیں۔وہ اترپردیش کی ترقی پر فخر کرنے کے بجائے اس کا ناکارنے کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک مفکر نے سچ ہی کہا تھا کہ قوت دینا آسان ہے لیکن عقل دینا مشکل ہے۔ آسان زبان میں کہوں تو وراثت میں اقتدار تو مل سکتا ہے لیکن عقل نہیں مل سکتی ہے۔ حقیقت میں اپوزیشن لیڈر اگر غصہ کم کر دیں تو اپنے میعاد کار میں ریاست کو تو متحد نہیں کر پائے لیکن کنبے کو متحد کرسکتے ہیں۔یوگی نے کہا کہ 31اکتوبر کو سردار پٹیل کی جینتی کی مناسبت سے جب پورا ملک یوم اتحاد منا رہا تھا اس وقت ایس پی پاکستان کے محمد علی جناح کی تعریف کررہی تھی۔ان کو ملک کے جوڑنے اور توڑنے میں فرق پتہ نہیں ہے۔ اس لئے کہتا ہوں طاقت دینا آسان ہے لیکن عقل دینا مشکل ہے۔یوگی نے ایس پی کے سینئر لیڈر شیوپال سنگھ یادو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاحکومت کی حصولیابیوں اور اپنی پارٹی کی کم ہوتی مقبولیت سے ڈر کر اپوزیشن لیڈر انے اپنے چچا کو احترام دیا ہے۔ تو اس سے بہتر بات اور کہا ہوسکتی ہے۔چچا کو احترام ملنا شروع گیا ہے۔ شیوپال جی کو دیکھ کر مہابھارت کا منظر یا د آجاتا ہے۔ انہیں بار بار چھلا جاتا ہے لیکن آپ کے جدوجہد کی قدر ایس پی کو نہیں ہے۔ آپ منکسرالمزاج ہیں۔ آپ کو کئی بار ناموافق حالت میں دیکھتا ہوں۔ آپ کو اپنی عزت وقار بنائے رکھنا چاہئے۔اس درمیان اکھلیش نے جب شیوپال کی سیکورٹی میں کمی کی بات کہی اور کہا کہ اتنی فکر ہے تو سیکورٹی کو پہلے جیسا کرنا چاہئے۔ اس پر یوگی نے کہا آپ کی سفارش ملی ہے تو اس پر ضرور غور ہوگیا اور چچا کی سیکورٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔