کانپور میں ایک اور سڑک حادثہ، 5 کی موت، 10 زخمی

کانپور، اکتوبر۔ اتر پردیش کے کانپور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ٹرک اور لوڈر کے درمیان ٹکر میں 5 افراد کی موت اور 10 زخمی ہوگئے۔پولیس نے اتوار کو بتایا کہ صبح کے وقت چکری تھانہ علاقہ کے اہیروا فلائی اوور پر ایک لوڈر (چھوٹا ہاتھی) کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔ حادثے میں پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 دیگر زخمی ہوئے۔موصولہ اطلاع کے مطابق مقامی گاؤں والے لوڈر میں سوار ہو کر وندھیاچل منڈن کروانے جا رہے تھے۔ ہلاک شدگان میں ایک ہی خاندان کے افراد شامل ہیں۔ پولیس اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کر رہی ہے۔ واضح ر ہے کہ سنیچر کی رات کانپور شہر میں ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے میں 26 لوگوں کی موت ہو گئی۔ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مرنے والوں کی روح کے سکون کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو واقعے کے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جانے اور مناسب علاج کرانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ اس کے ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس افسران کو موقع پر جاکر جنگی بنیادوں پر امدادی کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Related Articles