لکھنؤ:رہائشی عمارت کے ملبے سے 14افراد بحفاظت نکالے گئے، ایک کی موت

لکھنؤ:جنوری۔اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے میں منگل کی رات زمیں رہائشی عمارت کے ملبے سے ابھی تک 14افراد کو بحفاظت باہر نکال جاچکا ہے جبکہ راحت رسانی کے دوران بدھ کو ایک خاتون کی موت ہوگئی۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے کی جانچ کے لئے ایک سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کو اپنی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(ڈی جی پی)ڈی ایس چوہان نے آج بتایا کہ وزیر حسن روڈ پر زمیں دوز ہوئی عمارت کے ملبے سے منگل کی دیر رات تک 12افراد کو نکالا گیا تھا جبکہ آج صبح دو مزید افراد کو بحفاظت باہر نکالا گیا ہے۔ اس دوران نازک حالت میں نکالی گئی ایک خاتون ہیرات(85) کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دےد یا۔انہوں نے بتای اکہ ملبے کو ہٹانے میں کافی احتیاط کا مظاہرہ کیا جارہ اہے۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں لگاتار راحت رسان کا کام کررہی ہیں۔ملبے میں پھنسی ایک خاتون کو نکالنے کی کوشش کی جاہری ہے۔ بچاؤ ٹیم کو ملبے میں دو مزید افراد کے دبے ہونے کی جانکاری ملی ہے۔جن کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔چوہان نے بتایاکہ حادثے کی وجوہات کی جانچ کے لئے ڈویژنل کمشنر روشن جیکب، اڈیشنل پولیس کمشنر پیوش موردیا اور پی ڈبلیو ڈی کے چیف ایگزکٹیو انجینئر سمیت تین رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ راحت رسانی کے کام میں این ڈی آر ایف کی کل 12 اور ایس ڈی آر ایف کی 12ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پی اے سی کی جانچ کمپنیاں نظم ونسق کے لئے تعینات کی گئی ہیں۔اس درمیان نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے آج پھر سول اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی۔

Related Articles