باندہ:دو ٹرکوں کی ٹکر،ایک کی موت،3زخمی
باندہ:جنوری۔ اترپردیش کے ضلع باندہ کے مٹوندھ تھانہ علاقے میں ہفتہ کو بے قابو دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ اس حادثے میں ٹرک چلا رہے ٹرک مالک کی موت ہوگئی اور دوسرے ٹرک کا ڈرائیور ودونوں ٹرک کنڈکٹر زخمی ہوگئے۔پولیس سرکل افسر شہر انبجا ترویدی نے بتایا کہ آج جھانسی۔ مرزاپور نیشنل ہائی وے پر واقع مٹوندھ تھانہ علاقے کے کھڈی تراہے کے نزدیک بے قابو دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ جس میں ٹرک چلا رہے پرتاپ گڑھ ضلع کی پٹی تھانہ علاقے کے چتاون پور باشندہ ٹرک مالک 38سالہ رام جتن یادو کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دوسرے ٹرک کا کنڈکٹر اجودھیا(فیض آباد)باشندہ شومنی اور دونوں ٹرکوں کے کنڈکٹر باشندہ دویندر سنگھ و سلطان پور باشندہرام اودھ پرجاپتی زخمی ہوگئے۔پولیس سرکل افسر شہر کے مطابق لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا اور زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال پہنچا کر پولیس نے آگے کی کاروائی شروع کردی۔