اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کی جانچ
ایس آئی ٹی کے سربراہ کی کلکتہ ہائی کورٹ میں پیشی
کلکتہ،دسمبر۔ایس آئی ٹی کے سی بی آئی کے سربراہ اشون شینوی آج ٹیچر بھرتی بدعنوانی کیس میں عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس بسواجیت باسو نے انہیں گروپ ڈی بدعنوانی سے متعلق کیس میں پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔عدالت نے کہا کہ اگر انہیں مدد کی ضرورت ہے تو وہ عدالت کو بتائیں عدالت ان کی مدد کرے گی۔بدعنوانی میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔ جسٹس بسواجیت بوس نے آج سیٹ کے سربراہ کو نشانہ بنایا۔اشون شینوی نے عدالت کو بتایا کہ اب تک تقریباً 21 ہزار پوسٹوں میں بدعنوانی ہوئی ہے، جن میں سے 9 ہزار او ایم آر شیٹس خراب ہو چکی ہیں۔ مین پینل سے ویٹنگ لسٹ تک ہر جگہ کرپشن ہے۔اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو اہل امیدوار محروم ہیں وہ صرف نتیجہ کا انتظار کر رہے ہیں۔ وہ نہیں جاننا چاہتے کہ سی بی آئی نے کیا کیا، اسکول سروس کمیشن نے کیا کیا؟ وہ صرف تقرری کا خط چاہتے ہیں۔جج نے کہاکہ اس بدعنوانی کی تحقیقات نے بہت طویل سفر طے کیا ہے، اب تحقیقات اپنے ہدف تک پہنچنی چاہیے۔