چترکوٹ:بی جے پی ایم پی آر کے پٹیل سمیت 19 کو سزا
چترکوٹ:نومبر۔ اترپردیش کے ضلع چترکوٹ کی ایک عدالت نے 13سال پرانے ایک معاملے میں بی جے پی ایم پی آر کے پٹیل سمیت 16افراد کو ایک سال اور تین کو ایک مہینے کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ ایک ملزم کی موت ہوچکی ہے۔اڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج کی عدالت نے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) حکومت کے میعاد کار میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) کارکنوں کے ذریعہ مظاہرہ کے دوران پولیس پر پتھراؤ اور ٹرین روکنے کے معاملے میں20افراد کو خاطی قرار دیتے ہوئے باندہ ۔چترکوٹ کے ایم پی آر کے پٹیل اور دسیو سمراٹ ددوا کے بیٹے سابق ایم ایل اے ویر سنگھ سمیت 16افراد کو ایک ایک سال کی سزا سنائی ہے۔ بیس میں سے ایک ملزم راج بہادر یادو کی موت ہوچکی ہے جبکہ مہندر گلاٹی، گلاب اور راجندر شکلا کو ایک ایک مہینے کی سزا سنائی گئی ہے۔پراسیکیوشن کے وکیل نے بتایا کہ 16ستمبر 2009 میں بی ایس پی حکومت میں ایس پی نےحکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ پولیس نے20افراد کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ فائل کی تھی۔ ایک ملزم سابق ایس پی ضلع صدر کی موت ہوچکی ہے۔ موجودہ بی جے پی ایم پی آر کے پٹیل اور موجودہ بی جے پی نگر پالیکا چیئرمین نریندر گپتا سمیت چھ ملزمین پہلے سماج وادی پارٹی(ایس پی) میں تھے۔