ممبئی میں ٹیکسی اور آٹو کے کرایوں میں اضافہ

ممبئی، ستمبر۔مہاراشٹر کے ریاستی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے یکم اکتوبر سے ٹیکسیوں کا کم از کم کرایہ 3 روپے اور آٹو رکشا کرائے میں 2 روپے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام نے کہا کہ پیر کو ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ٹرانسپورٹ اتھارٹی (ایم ایم آر ٹی اے) کے ذریعہ اس فیصلے کی منظوری دی جائے گی۔ٹیکسی کیب کا موجودہ کم از کم کرایہ 25 روپے ہے جبکہ آٹو رکشا کے لیے یہ 21 روپے ہے۔ نیا کم از کم کرایہ بالترتیب 28 روپے اور 23 روپے ہوگا۔ممبئی ٹیکسی مین یونین (ایم ٹی یو) کے رہنما اے کے کواڈروس نے کہا، "ریاستی حکومت نے ایم ایم آر ٹی اے کی منظوری کے بعد جمعہ کو ٹیکسیوں اور آٹو رکشا کے کرایوں پر نظر ثانی کرنے پر اتفاق کیا ۔”

Related Articles