وزیراعلیٰ نے کوویڈ۔19 کے میڈیکل جانچ کا کام مکمل صلاحیت کے ساتھ کرنے کی ہدایت دی
ریاست میں ہر روز 85 ہزار سے زیادہ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ اور45 ہزار سے زیادہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ضرور کروائے جائیں
لکھنؤ :اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کوویڈ۔19 کے طبی معائنہ کے کام کو پوری صلاحیت سے کروانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریاست میں روزانہ 85 ہزار سے زائد ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ اور 45 ہزار سے زیادہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروائے جائیں۔ اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ ٹرو نیٹ مشین کے ذریعے بھی کروائے جائیں۔وزیر اعلی آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر بلائے گئے ایک اعلی سطحی میٹنگ میں انلاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے ضلع کانپور نگر ، لکھنؤ ، گورکھپور ، پریاگ راج ، وارانسی اور بلیا میں خصوصی نگرانی کرنے اور زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں موثر حکمت عملی تیار کرکے اس کے موثر نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوویڈ 19 کے کنٹرول اور علاج سے متعلق مختلف سرگرمیوں کو ہموار کرنے میں انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اہم کردار ہے۔ صرف بہتر سرویلانس سے ہی شرح اموات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔لہذا تمام اضلاع میں انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی باضابطہ نگرانی کی جانی چاہئے۔وزیراعلیٰ نے کوویڈ اسپتالوں میں بستروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ کوڈ اسپتالوں کی طبی سہولیات کے معیارکو برقرار رکھا جائے۔ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ ڈاکٹروں اور نرسنگ عملہ نے باقاعدگی سے چکر لگائے۔ دوا کے تکنیکی عملے میںضرورت کے مطابق اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے طبی عملے کو ہدایت دی کہ وہ طبی انفیکشن سے محفوظ رہنے کے لئے اپنے تربیتی کام کو جاری رکھیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت ہند کی وزارت صحت کی آن لائن او پی ڈی سروس ‘ای سنجیونی’ نہایت کارآمد ثابت ہورہی ہے۔ مریضوں کی ایک بڑی تعداد اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ‘ای سنجیونی’ کی خدمات کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جانی چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس آن لائن او پی ڈی سروس کا فائدہ مل سکے۔ گھر گھر جاکر سروے کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضرورت کے مطابق اضافی ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کھاد کے مناسب انتظامات کیے ہیں۔ لہذا اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ کاشتکاروں کو بروقت کھاد ملتی رہے اور کھاد کی بلیک مارکیٹنگ نہ ہونے پائے۔ اگر کہیں بھی کھاد کی بلیک مارکیٹنگ ہو رہی ہے تو اس میں شامل لوگوں کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ گایوں کی نسل کی بہتری کیلئے مہم چلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دودھ کی اعلی پیداوار کی گنجائش والی مادہ(بچھیا)پیدا ہوگی جس سے دودھ کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔ اس سے عوام اور مویشی پرورو مستفید ہوں گیں۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں موثر انداز میں چلانے کی بھی ہدایت کی۔وزیر وزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، کمشنر انفراسٹرکچر اورصنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ،کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ،ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ واطلاعات اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتیش سی اوستی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری چیف وزیر اعلی جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امیت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقی اور پنچایت راج جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترودیدی ، پرنسپل سکریٹری صحت جناب آلوک کمار ، پرنسپل سکریٹریوزیر اعلی جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، سکریٹری وزیر اعلی جناب آلوک کمار،راحت کمشنر جناب سنجے گوئل ، ڈائریکٹراطلاعات جناب ششر اور دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔