ذرائع ابلاغ میں عوامی ذہن بدلنے کی طاقت ہے: پٹیل
احمد آباد, اپریل ۔گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کہا کہ صحافت میں تاریخ کے تحفظ کے ساتھ اختراع کرنے کی طاقت ہے اور ابلاغ عامہ کا ذریعہ لوگوں کے ذہنوں کو بدلنے کی طاقت رکھتا ہے۔مسٹر پٹیل نے جمعرات کی شام احمد آباد کے ٹیگور ہال میں منعقدہ گجرات میڈیا ایوارڈز تقریب میں صحافت کے مختلف زمروں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے صحافیوں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ’ کچھ متر اخبار کے ایڈیٹر اور سینئر صحافی کیرتی بھائی کھتری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔پروگرام میں ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس موقع پر ہم صحافت کے ذریعے ملک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم کریں۔ آزادی کی جدوجہد میں صحافت کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کی صحافت نے ہندوستان کی تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔نامور صحافی دیوندر بھائی پٹیل، اجے بھائی امت، سابق چیف سکریٹری پی کے لہڑی اور دیگر کئی معززین موجود تھے۔ پروگرام میں میڈیا شخصیات اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔