سعودی عرب میں پہلی ویمن فٹبال لیگ کا اعلان
ریاض،؍نومبر.سعودی عرب نے مملکت کی پہلی ویمن فٹبال لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فٹبال ایسوسی ایشن نیکہا ہیکہ مملکت کی تاریخ میں پہلی بار ویمن فٹبال لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سعودی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق لیگ کا انعقاد رواں ماہ کی 22 تاریخ سے ہورہا ہے، لیگ 2 مرحلوں میں کھیلی جائے گی، ملک بھر سے 16 ٹیمیں پہلے مرحلے میں ریاض، جدہ اور دمام میں میچز کھیلیں گی جب کہ دوسرا مرحلہ آئندہ سال کے آغاز میں جدہ میں کھیلا جائیگا۔خیال رہے کہ سعودی حکمرانوں کی جانب سے وڑن 2030 کے اعلان کے بعد سے مملکت میں بہت سی سماجی ، ثقافتی، معاشی اور سیاسی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔اس سلسلے میں خواتین کے حوالے سے بہت سی پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے جن میں خواتین کے لیے عبایا کی پابندی کے خاتمے سمیت خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت شامل ہے۔