سی بی آئی کو تلنگانہ میں جانچ کیلئے ریاستی حکومت سے اجازت درکارہوگی

حیدرآباد۔ اکتوبر۔ تلنگانہ حکومت نے سی بی آئی پر اہم فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی جانچ ایجنسی کو اب ریاست میں کسی بھی معاملے کی جانچ کے لیے ریاستی حکومت کی اجازت لینی ہوگی۔ حکومت نے تحقیقات کے لیے سی بی آئی کو قبل ازیں دی گئی اجازت واپس لے لی ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے 30 اگست کو جی او 51 جاری کیا۔اب مرکزی جانچ ایجنسی کو ریاست میں کسی بھی معاملہ کی جانچ کیلئے ریاستی حکومت سے لازما اجازت حاصل کرنی پڑے گی۔

 

Related Articles