کانگریس شکست سے بوکھلا گئی ہے: شیوراج

بھوپال، اکتوبر۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہاکہ ریاست میں اہم اپوزیشن جماعت کانگریس ضمنی انتخابات میں اپنی ممکنہ شکست سے بوکھلا گئی ہے اور وہ غیراخلاق وسائل کا استعمال کررہی ہے۔مسٹر چوہان نے یہاں میڈیا کو دیئے بیان میں کہا کہ خاص طورپر نیواڑی ضلع کے پرتھوی پور اسمبلی حلقہ میں آج پولنگ کے دوران کانگریس سے منسلک لوگ غیراخلاقی وسائل جیسے پیسہ بانٹنے اور داد گری کرکے عوام کو دھمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پرتھوی نگر کے پولنگ جیسے 94, 55, 56. 57 اور 58کے علاوہ کچھ دیگر پولنگ مراکز پر عوام کو دھمکایا جارہا ہے۔ رائے دہندگان کو ووٹنگ مرکز سے بھگانے کی کوشش کی گئی۔ یہاں تک بی جے پی کے پولنگ ایجنٹ کے ساتھ بھی مارپیت کی کوشش ہوئی ہے۔مسٹر چوہان نے کہاکہ کانگریس کے لیڈروں نے پہلے بھی غیراخلاقی وسائل کا استعمال کیا اور اب آج پولنگ کے دوران یہ کیا جارہا ہے۔ انتخابی کام میں مصروف حکام و ملازمین کو خوفزد ہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ انہوں نے کانگریس سے غیراخلاقی طریقے چھوڑ کر شائستگی کے ساتھ الیکشن لڑنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ عوام اب سب کچھ سمجھنے لگے ہیں اور ایسے اقدامات سے کانگریس جیت نہیں سکتی ہے۔اس درمیان ریاستی بی جے پی کے مطابق آج پولنگ کے سلسلہ میں شکایت کرنے کے لئے پارٹی کا ایک وفد دن میں ریاست کے چیف الیکٹورل افسرکے دفترجائے گا۔اس وفد کی قیادت ریاستی بی جے پی کی انتخابی انتظامات سے متعلق کمیٹی کے کنوینر بھوپندر سنگھ کریں گے۔

Related Articles